بھارتی آرمی چیف کے بیان پر خواجہ آصف کی بھی اینٹری ، منہ توڑ جواب دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2018 | 16:54 شام

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روت نے گزشتہ دنوں کہاتھاکہ اگر پاکستان اچھے تعلقات چاہتاہے تو وہ سیکولرملک بن جائے، اس کا وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جواب دیدیا اور بتایاکہ پاکستان کی بنیاد مذہب اسلام بنا اور یہ سیکولر ملک نہیں بن سکتا، اب سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے اور بھارتی فوج کے سربراہ کو بھارت کی صورتحال کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ لعنت تیرے سیکولرازم پہ۔۔۔ ٹوئٹرپر خواجہ آصف نے لکھاکہ بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے پیچھے کٹر انتہا پسند

ہندو ذہنیت چھپی ہوئی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر سے لےکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہےجہاں اقلیتوں کو زندہ جلایاجاتاہے ، ذات پات کا نظام لاگو ہے ، ایک گائے کی حفاظت کی جاتی ہے لیکن انسانوں کو قتل کردیاجاتاہے۔ لعنت ہے تیرے سیکولرازم پہ۔۔