شام میں ایک ہفتےسےبمباری جاری‘ جاں افراد کی تعداد 500 ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 25, 2018 | 18:44 شام

غوطہ(مانیٹرنگ ڈیسک): شامی شہرغوطہ میں سرکاری فوج کی ایک ہفتے سے جاری بمباری میں اب تک 500 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 121 بچے بھی شامل ہیں۔ شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ کی جانب سے 18 فروری سے جاری بمباری میں جاں بحق افراد کی تعداد 500 ہوگئی ہے۔

سیرین آبزرویٹری گروپ کے مطابق بمباری شام اور روسی جیٹ طیارے کررہے ہیں تاہم روس اس بمباری میں براہ راس

ت شمولیت سے انکار کررہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ متعدد اسپتالوں نے بمباری کے بعد کام کرنا بند کردیا ہے۔

دوسری جانب شامی حکومت نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرقی غوطہ کوشدت پسندوں سے آزاد کروارہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے امداد کی ترسیل اور طبی بنیادوں پرانخلا کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا۔