وہ لائبریری جہاں پورے ایک سال سے کسی نے ایک بھی کتاب کرائے پر حاصل نہیں کی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2018 | 19:59 شام

لندن(مانیٹرنگ رپورٹ)ہم پاکستان میں کتاب پڑھنے کا رجحان کم ہونے کا رونا روتے ہیں اور یہ بہت حد تک حقیقت بھی ہے اور یہ صرف پاکستان ہی کا مسئلہ نہیں، پوری دنیا میں کتب بینی کا شوق معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک ایسی لائبریری ہے جہاں سے گزشتہ ایک سال کے دوران کوئی ایک کتاب بھی کرائے پر نہیں لی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لائبریری برطانوی جزیرے بیرو میں واقع ہے جہاں سے گزشتہ سال کوئی ایک کتاب بھی ایشو نہیں کی گئی۔ لائبریری کی مشین کے ذریعے س

ال بھر میں صرف 8کتابیں ایشو کروائی گئیں جو لائبریری کے آئی ٹی سٹاف نے ہی کیں، تاکہ چیک کر سکیں کہ مشین ٹھیک کام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی کمیٹی نے لائبریری کے متعلق یہ رپورٹ پا کر فیصلہ کیا ہے کہ لائبریری کا سٹاف لائبریری میں بیٹھنے کی بجائے سکولوں میں جائے گا اور بچوں کے لیے سٹوری سیشنز کا انعقاد کرے گا تاکہ انہیں لائبریری کی طرف راغب کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مصنفین اور دیگر ایسے افراد کو بھی لائبریری آنے کی ترغیب دے گا۔ علاقائی کونسل کی ایریا سپورٹ منیجر ٹریسی انگھم کا کہنا تھا کہ ”اس پورے علاقے میں لوگوں کے لائبریریوں سے استفادہ کرنے کی شرح بہت کم ہے۔ علاقے کی تمام لائبریوں سے گزشتہ صرف844بڑوں اور 538بچوں نے کتابیں ایشو کروائیں۔ہمیں صورتحال میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔“