فرانس کی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 25, 2018 | 08:25 صبح

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک): فرانس نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانس پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے تمام امور پر تعمیر ی اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔ عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔