میتھی دانہ کے فوائد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 27, 2019 | 17:23 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): قدرت نے پھلوں ، پھولوں اور سبزیوں کی صورت میں غذا کے ساتھ ساتھ انسان کے لئے دوا کا انتظام بھی  کیا ہے  . ایسے ہی غذائی اجزاء میں میتھی بھی شامل ہے  جوغذا کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی استعمال ہوتی ہے .  میتھی کے بیجوں کو پانی میں بھگوکر لعاب بنایا جاتا ہے جو بخار  ، پیٹ کے امراض اور شوگر جیسے مہلک مرض سے نجات دلانے کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے ،   یہ لعاب آنتوں  کو نرم کرنے اور پیٹ اور آنتوں کے ورم کو دور کرنے کے لیے بھی مفید&

nbsp; مانا جاتا ہے  . میتھی بلغم خارج کرتی ہے  . میتھی دانوں کا  لعاب خوراک اور سانس کی نالیوں کی خراش اور خشکی کو دور کردیتا ہے . میتھی  میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ  نزلہ زکام ، کثرت سے چھینکیں آنا اور ڈسٹ الرجی   کے شکار لوگوں کے لئے انتہائی مفید دوا ہے . ڈسٹ الرجی کے شکار افراد ایک چاۓ کا چمچ میتھی دانہ لے کر آدھا گلاس پانی میں ابالیں اور پھر چھان کر اس میں شکر یا شہد ملا کر صبح نہار منہ یا پھر رات کو سونے سے قبل پندرہ بیس روز تک استعمال کریں .  میتھی دانہ اعصابی کمزوری اور قبض  دور کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے  کے لیے بھی مفید ہے .