بھارت کی تاریخ کی بڑی کرپشن ۔۔۔مودی پر اتنی بڑی رقم کی خورد برد کا انکشاف ہو گیا کہ بھارتی ہکا بکا رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 25, 2018 | 19:10 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک): مودی پر بھارتی تاریخ کی بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اس کرپشن کی مالیت تقریبا 11 ہزار 300 کروڑ روپے بنتی ہے ۔ بھارتی کانگریس نے ملکی تاریخ کی بڑی بینکنگ جعلسازی پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بھارتی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبال نے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی دنی

ا کے سب سے منگے ترین چوکیدار ہیں،مودی کانگریس کی اْترپردیش حکومت کے دوران ٹو جی معاملے میں مبینہ کرپشن پر روزانہ بیان دیتے تھے لیکن وہ اس گڑبڑ گھوٹالے پر خاموش ہیں۔