قدم بڑھاؤ عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔۔۔۔۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کے اہم ترین ملک نے وزیراعظم پاکستان کو پیشکش کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2018 | 17:49 شام

چین( مانیٹرنگ ڈیسک) کرتار پور کوریڈور کو کھولنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چین نے بھارت اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر پر اپنی ثالثی کی پیش کش کو دوہرایا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی اور چین خطے میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کی وکالت کرتا آیا ہے کرتا رہے گا۔ اس لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صلح کروانا ان کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ ملکی خبرساں ادارے کی معلومات کے مطابق وزیر خارجہ یانگ کا کہنا ہے کہ سکھ برادری سے وابستہ لوگوں کےلئے کو

ریڈورکھولنا ایک اچھا اقدام ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی بحال ہو سکتی ہے ۔چین بھارت اور پاکستان کے مابین قربت کا خواہاں ہے اس لئے چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دونوں ممالک کو مذاکراتی عمل بحال کرنے کی بار بار اپیل کرتا رہا ہے ۔ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سابقہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ چینی وزیر خارجہ یانگ ژی پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ بھارت کے ساتھ مذاکراتی عمل پھر سے شروع کریں۔ ان کے بیان مزید میں کہا گیا ہے کہ چینی خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے اور اس کے لئے بھارت اور پاکستان کی حکومت کو ایک میز پر لانے کے لئے چین کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے بھی راہیں ہموار ہوں ۔