فرانس میں دھماکہ ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2019 | 09:58 صبح

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کے اہم ترین ملک فرانس کے دارلحکومت میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی کی اطلاعات جبکہ مقامی میڈیا کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کے اہم ترین ملک فرانس کے دارلحکومت میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ اتنا شدید نوعیت کا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے ایک قدیم عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جب کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتیں بھی لرز کر رہ گئیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں ک

و بھی آگ لگ گئی ہے۔دھماکہ کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں۔ فرانسیسی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بیکری میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے ،سیکورٹی فورسز کی جانب سے عوام کو دھماکے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔