فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو کچل دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 17, 2018 | 11:44 صبح
مقبوضہ بیت القدس(مانیٹرنگ ڈیسک): فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔جینن کے علاقے میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں فلسطینی نوجوان بھی معمولی زخمی ہوا جس نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج نے تعاقب کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یہودی آبادیوں کے قری
بی علاقے جینن میں چھاپا مار کارروائی میں مصروف تھے، اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اللکباہ کے نام سے ہوئی ہے جو جینن کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے اور ایک سال قبل ہی اپنی سزا پورا کر کے جیل سے رہا ہوا تھا۔