ایم بڑے ملک کی وزیراعظم ماں بن گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 21, 2018 | 13:21 شام

ہملٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) نیوز ی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ماں بن گئیں اور بچی کو جنم دیا ہے۔ مس آرڈرن نے خود ہی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بچی کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایا کہ پونے پانچ بجے شام کو بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 3.31کلوگرام ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’سب کچھ ٹھیک ہوگیا اور آکلینڈ سٹی ہسپتال کی ٹیم کا شکریہ۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سابق وزیراعظم ہیلن کلارک نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ دن

بہت اہم ہے ، واقعی ، وہ دونوں ماڈرن والدین ہیں اور نیوزی لینڈ کی نوجوان نسل کے لیے ایک عمدہ مثال ، جیسندرا نے اسے اپنے طریقے سے نمٹایا اور یہ بڑی مثال ہے ‘۔ گرین پارٹی کے رہنماءمارامہ ڈیوڈ سن نے کہا کہ اپنے دور وزارت میں وزیراعظم کیلئے بچی کو جنم دینا نیوزی لینڈ اور بالخصوص خواتین کیلئے ایک اہم موقع ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جسندرا سے قبل پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو بھی اپنی وزارت کے دوران بچی کو جنم دے چکی ہیں، 1988ءمیں وزیراعظم منتخب ہونیوالی بے نظیر نے 1990ءمیں اپنی دوسری اولاد کو جنم دیا تھا۔ ان سے قبل ملکہ الیزبیتھ ٹو بھی 1960ءمیں شہزادہ اینڈریو اور 1964ءمیں شہزادہ ایڈوارڈ کو جنم دے چکی ہیں، وکٹوریہ کی ملکہ کیتھرین اور سیلیوپترا بھی اپنی حکمرانی کے دنوں میں مائیں بنی تھیں۔