بھارتی جیل میں قیدایک اورپاکستانی شہری جاں کی بازی ہار گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2019 | 19:35 شام

امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جیل میں قیدایک اورپاکستانی شہری جاں کی بازی ہار گیا۔  بھارتی جیل میں قیدایک اورپاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ محمد اعظم غلطی سے سرحدپارکرنے کے جرم میں بھارتی جیل میں قیدتھا، 2016 میں سزامکمل ہونے کے باوجودبھارت نے محمداعظم کورہانہیں کیا، محمداعظم کو25 فروری کوامرتسرجیل سے ہسپتال منتقل کیاگیاتھا، 62 سالہ محمداعظم امرتسرکے گرونانک دیوہسپتال میں انتقال کرگیا ۔واضھ رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر

اللہ کو  قیدیوں  نے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا تھا ، بھارتی جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی بیہمانہ موت پر جیل حکام خاموش تماشائی بنے رہے اور بعد ازاں جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ شاکر اللہ کا  ٹی وی کی آواز اونچی کرنے پر دوسرے قیدیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔انتہا پسند ہندوؤں کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے شاکراللہ کے سیالکوٹ  میں کیے گئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی پر بدترین تشدد ہوا اور موت کے بعد ان کا دل، دماغ کا بڑاحصہ، گردے اور معدہ نکال لیا گیاتھا ۔مقتول شاکر اللہ کی میت کو 12 روز بعد بھارتی حکام نے پاکستان کے سپرد کردیا جسے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ۔