کروشیا کی خاتون صدر نے اپنے گھر میں خود رنگ کر کے مثال قائم کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 10, 2018 | 07:49 صبح

زغرب(مانیٹرنگ ڈیسک): کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا کیتارووچ نے اپنے گھر میں رنگ و روغن کر کے اپنا کام خود کرنے کی مثال قائم کر دی۔خاتون صدر کولینڈا کیتارووچ نے اپنے گھر میں رنگ و روغن کر کے اپنا کام خود کرنے کی اچھی مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کچھ روز قبل اپنے گھر میں خود رنگ و روغن کیا۔ گھر کی دیواروں پر رنگ کرتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔