برطانوی شہزادیوں میں جھگڑے : شہزادی میگھن مارکل پر کیا الزام عائد کر دیا گیا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2018 | 18:32 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شاہی محل میں بھی جٹھانی دیورانی کے جھگڑوں کے چرچے ہونے لگے، میگھن پرکیٹ کو اپنی شادی پر رلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شاہی محل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ دیورانی میگھن کے رویے نے جٹھانی کیٹ کو رلا دیا،وہ بھی اس روز جب ایک اداکارہ ، شہزادی بنی تھی۔ برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ ہیری نے بڑے بھائی ولیم پر اپنی شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام لگایا تھا، دونوں بھائیوں کے درمیان دراڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہیری نے کنگسٹن محل میں ولیم اور کیٹ کے برابر می

ں اپارٹمنٹ کے بجائے ونڈسر میں قیام کا فیصلہ کیا۔ ان تمام اطلاعات پر شاہی خاندان نے چپ سادھ رکھی ہے، خبروں کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے جو محل سے دور بیٹھے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ دوسری جانب شہزادی کیٹ کا کہنا ہے کہ ان کے اور میگھن کے تعلقات برے نہیں بلکہ آل از ویل ہیں۔ اس سے قبل برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیری اورمیگھن کے ولیم اورکیٹ سے اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں اور مجبوراً انہوں نے علیحدہ گھرمیں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے یہ افواہیں کافی گردش کر رہی تھیں کہ کیٹ میڈلٹن اور میگھن مارکل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں بھائیوں شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان بھی اختلافات ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن چونکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی تو اس لیے کچھ بھی کہنا درست نہیں تھا۔