پاک بھارت کشیدگی : سکھ کمیونٹی نے بغاوت کا اعلان کردیا ، پاکستان کے ساتھ مل کر کیا بڑا کام کرنے کا پلان بنا لیا؟ پورے بھارت میں تہلکہ مچا دینے والی خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2019 | 18:02 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی میں غیر ملکی سندھ کمیونٹی نے کھُل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم سکھ وکیلوں کے ایک گروہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے سکھ برادری پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ سکھ فار جسٹس (ایس ایف آئی) نامی ایڈووکیسی گروپ نے بھارت سے پنجاب کی آزادی کے لیے ریفرنڈم کے لیے تحریک بھی چلا رکھی ہے۔ سکھ فار جسٹس نام

ی اس گروپ نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جس کا متن تھا کہ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال میں شمالی امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والی سکھ برادری پاکستان، جہاں ہمارے مذہبی رہنما شری گرونانک دیو جی نے اپنی زندگی گزاری اور آخری سانسیں لیں، کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے منگل کی صبح پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد آج صبح پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ مودی سرکار کی اس جارحانہ پالیسی پر خود بھارت کے عوام بھی سیخ پا ہیں۔ پاکستان کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے بھارتی نقصان اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد بھارتی عوام نے مودی سرکاری کی جارحانہ پالیسی کو مسترد کر دیا۔ بھارتی شہری یہ مطالبہ کر رہے ہیں بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی کو ختم کرکے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوجانا چاہئیے۔ یہی نہیں بلکہ بھارتی صحافیوں نے بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے خطاب کو خوب سراہا اور امن کے قیام کے لیے عمران خان کی جانب سے بھارت کو کی جانے والی ایک اور پیشکش کی خوب تعریف بھی کی۔