عمران خان کی پیشکش کا دو دن کے اندر شرمناک جواب ۔۔۔ بھارتی چیف بپن میاں کے بیان نے پورے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2018 | 16:14 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی افواج کے چیف بپن راوت نے کہا ہے کہہ اگر پاکستان کو انڈیا سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک اسلامی ملک کی بجائے ایک سیکولر ملک بننا پڑے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے انترویو میں بپن راوت کہتے نظر آرہے ہیں کہ ۔۔۔۔ ‘پاکستان کو اپنی اندرونی حالت دیکھنی چاہیے پاکستان نے اپنی ریاست کو اسلامی ریاست بنا لیا ہے۔’ وزیر اعظم عمران خان کی طرف انڈیا کے لیے ایک قدم کے مقابلے میں دو قدم بڑھانے کا جواب دیتے ہوئےبپن راوت نے کہا کہ ‘ہم تو کئی مرتبہ قدم بڑھا چک

ے ہیں۔’ بپن راوت اپنے انٹرویو میں کبھی انگریزی اور کبھی ہندی کا سہارا لیتے رہے۔ بپن راوت نے صاف انگریزی میں کہا ‘اگر پاکستان انڈیا کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو اسے ایک سیکولر ریاست کے طور پر ڈیویلپ کرنا ہو گا۔’ انھوں نے کہا کہ انڈیا ایک سیکولر ریاست ہے۔ ‘اور پاکستان اور انڈیا میں دوستی تبھی ممکن ہے اگر پاکستان بھی سیکولر ملک بن جائے ۔ اگر وہ ہماری طرح سیکولر ہونا پسند کریں تو پھر میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔’ انھوں نے مزید کہا کہ اعتماد پیدا کرنے کے لیے صرف بیانات کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بپن راوت نے کہا کہ انڈیا دیکھے گا کہ کیا پاکستان نے اس طرف کوئی عملی قدم اٹھایا ہے ۔ یاد رہے کہ کرتار پورراہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے پیشکش کی تھی کہ اگر انڈیا پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم بڑھانے کو تیار ہے۔