کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل، آدمی نے ایک ارب ڈالر رشوت لینے کا اعتراف کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2018 | 17:56 شام

کراکس(مانیٹرنگ رپورٹ) وینزویلا میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آ گیا ہے جہاں ایک شخص نے ایک ارب ڈالر رشوت لینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ویب سائٹ justice.gov کے مطابق یہ 54سالہ الیجنڈرو اینڈریڈ سیڈینو نامی شخص وینزویلا کے گلوب ویژن نیوز نیٹ ورک کا کھرب پتی مالک ہے۔ اس سے پہلے وہ سرکاری بینک کا سربراہ بھی رہ چکا ہے اور اس کا اپنا ایک ذاتی بینک بھی تھا جو اب وہ فروخت کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راﺅل گورین بیلیساریو نامی اس شخص کو منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے

دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے منی لانڈرنگ کے لیے وینزویلا کی دو اعلیٰ شخصیات کو بھاری رشوت دی تھی جن میں ایک الیجنڈرو اینڈریڈ سیڈینو بھی تھا جسے ایک ارب ڈالر رشوت دی گئی۔اس شخص کی نشاندہی پر جب الیجنڈرو کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے بھی رشوت لینے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور متوقع طور پر انہیں 29نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔