ترکی نے امریکہ کے خلاف سب سے بڑا قدم اُٹھالیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 05, 2018 | 19:11 شام

انقرہ(مانیٹرنگ رپورٹ) کچھ دن قبل امریکہ کی طرف سے ترکی وزارت برائے انصاف اور وزارت داخلہ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوں کے جواب میں ترکی نے امریکہ کے خلاف انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ سی این این کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے دو امریکی حکام کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکام امریکہ کے محکمہ انصاف اور داخلہ کے سیکرٹری ہیں۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ”امریکی پابندیوں کے جواب میں ہم اس کے سیکرٹری انصاف اور سیکرٹری داخلہ کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کر دیں گے۔ &ldq

uo; فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ امریکہ کے سیکرٹری انصاف اور سیکرٹری داخلہ کے ترکی میں کوئی اثاثے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے ترک وزارتوں پر پابندی امریکی پاسٹر اینڈریو برنسن کی گرفتاری کے ردعمل میں لگائی گئیں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ ”ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہو کہ پاسٹر برنسن نے ترکی میں کوئی غلط کام کیا ہے۔ ان کی گرفتاری غیرمنصفانہ ہے۔“ترک وزیرخارجہ میولود کیووس اوگلو نے امریکی پابندیوں کے جواب میں ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ”ہم امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔“