وزیراعظم نیوزی لینڈ نےلنگر میں کھانا کھایا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 14:00 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی اور ان کی شریک حیات بروناغ کی نے  جامع مسجد دہلی اور سیس گنج گردوارہ کا دورہ کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ جوڑا جامع مسجد میں 15 منٹ رہا ۔ انہیں مسجد کے انتظامیہ کی جانب سے شال پیش کی گئی۔ اطراف و اکناف کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد یہ جوڑا گردوارہ سیس گنج پہنچا اور تقریباً آدھا گھنٹہ یہاں رہے۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ نے گردوارہ کے لنگر میں کھانا کھایا۔