زیادہ سے زیادہ نہیں :نیوزی لینڈ نے کم سے کم رنزاسکور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 30, 2016 | 13:43 شام
لاہور(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں مختصر اننگز کا نیا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں مختصر اننگز کا نیا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، کیوی ٹیم بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میں 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 23.1 اوورز میں 79 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یہ کیویز کی ون ڈے میچ میں مختصر ترین اننگز ہے، کیویز نے مختصر اننگز کا اپنا ہی 16سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، کیوی ٹیم اس سے قبل 2000ء میں پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں 24.4 اوورز میں آؤٹ ہوئی تھی۔