حضرت نظام الدین اولیاء ؒکا عرس آج منایا جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 11:39 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) برصغیر پاک وہند کے عظیم بزرگ سلطان المشائخ محبوب الہٰی حضرت نظام الدین اولیاء کا 692واں عرس آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
خواجہ نظام الدین اولیاؓ کا اصل نام محمد تھا اور آپ کا سلسلہ نسب حضرت علیؓ تک پہنچتا ہے۔ مولانا علاؤالدین اصولی سے قرآن پاک پڑھا اور مزید تعلیم کے حصول کیلئے دہلی پہنچے مولانا شمس الدین وامغانی، مولانا کمال الدین اور مختلف مشاہیر سے علوم کی تحصیل کی۔ 20 برس کی عمر میں آپ بابا فرید گنج شکر ؒ کی خدمت میں پاکپتن پہنچے جنہوں نے آپ کو خلیفہ مقرر کیا۔ حضرت نظام الدین اولیاؓ کے مریدین میں حضرت امیر خسرو کا نام سرفہرست ہے۔ آپ ؒ 4 مارچ 1325 مطابق 18ربیع الاول 725ہجری کو وصال فرما گئے۔