لاہور کی رہائشی لڑکی ،دبئی کا نائٹ کلب اور نوٹوں کی برسات : ایک سبق آموز خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 08:27 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے ایک نوجوان نے دبئی کے ہوٹل میں رقص کر کے پیسے کمانے والی لڑکی کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا  اور  سائرہ نامی لڑکی کو30ہزار درہم دے کرہوٹل سے آزادی دلوائی۔ شادی کے بعد لاہورآکر سائرہ نے بھائیوں کی ملی بھگت سے گھرسے 34تولے سونا ،غیر ملی کرنسی اور قیمتی اشیاء لوٹ کرفرارہوگئی ۔

 نوجوان کے مطابق گزشتہ 8ماہ سے دربدر کی

ٹھوکریں کھا نے والے متاثرہ شوہرفیصل عمران نے  اپنی بیوی کے خلاف اندراج مقدمے کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت میں درخواست گزارفیصل عمران نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ وہ دوبئی میں کام کرتا ہے اس کی ملاقات دوبئی کے ہوٹل میں لاہور کی لڑکی سائرہ سے ہوئی جس نے اپنی بے بسی کے حوالے سے کہانی سنائی اس کو ترس آ گیا اس نے 30ہزاردرہم ہوٹل انتظامیہ کو ادا کرکے ہوٹل سے اسے رہائی دلوائی، سائرہ نے اس سے شادی کرلی ،2ماہ دبئی رہنے کے بعد وہ  سائرہ کو ساتھ لے کر لاہور آگیا جہاں اس کے لئے مکان لے لیا۔اسی دوران سائرہ کے بھائیوں افضال اورافضل نے اس ایک پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا لی ،بعد میں انہوں نے اس کی عدم موجودگی میں سائرہ کے ساتھ مل کر گھر سے 34تولے سونا ،غیر ملکی کرنسی اور دیگر اشیا تالے توڑ کر لے گئے ،گزشتہ 8ماہ سے مقدمہ درج کروانے کے لئے پھر رہا ہوں  لیکن پولیس بھی بات نہیں سن رہی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیوی سائرہ اوردونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے  رپورٹ طلب کرلی ہے