نیہا جمشید کی زندگی کا اہم پہلو جو ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد معلوم ہوا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 20:17 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): قومی ائیرلائن کے بدقسمت طیارے پی کے 661 میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کے ہمراہ اُن کی زوجہ نیہا جمشید سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی کے 661 میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی زندگی کا اہم پہلو اُن کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیہا جمشید شادی سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن کا حصہ تھیں اور انہوں نے 2010 سے 2013 تک بطور ک

وارڈینیٹر کام کیا ہے۔پاکستان فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ نیہا جمشید نے شادی کے بعد بورڈ سے تعلق ختم کردیا تھا تاہم انہوں نے فٹبال کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام د دیتے ہوئے ’’سی سرٹیفکیٹ‘‘ حاصل کیا تھا۔خیال رہے 7 دسمبر کو ایبٹ آباد کے مقام حویلیاں کے مقام پر چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 661 کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔میتیں قابل شناخت نہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گیے اور شناخت ہونے والی میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا‘ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 26 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔دوسری جانب معروف مبلغ جنید جمشید کی ہزاروں سوگوراوں کی موجودگی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع دارلعلوم میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ نیہا جمشید کی تدفین لاہور میں کی گئی۔