چوہدری نثار لندن چلےگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 14:17 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سرکاری دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا دورہ لندن طے شدہ تھا۔

 

سماء کے مطابق چوہدری نثار دورہ لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وزیرداخلہ پاک برطانیہ تعاون کے سلسلے میں اہم اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ تاہم چودھری نثارعلی کی لندن روانگی پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیرت ہے کہ چودھری نثار بلوچستا

ن کے بجائے لندن چلے گئے۔ سعیدغنی کاکہنا تھاکہ کہ ایسے لاپرواہ شخص کو گهر بهیج دیا جائے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ثابت ہو گیا کہ وزیرداخلہ  نا اہل اور لاپرواه بهی ہیں