چودھری نثار کے دبنگ بیان سے لیگی قیادت کی نیندیں اڑ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 06:38 صبح


اسلام آباد (مانیٹرنگ)چودھری نثار کے دبنگ بیان سے لیگی قیادت کی نیندیں اڑ گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل اس وقت شفاف ہوسکتا ہے جب احتساب کے ادارے یعنی نیب کے سربراہ کا تقرر عدلیہ کرے اگر حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب کا چیئرمین لگائیں گے تو احتساب کیسے ممکن ہوگا، قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پلی بارگین چوروں کو راستہ دینے کے مترادف ہے۔