ڈان لیکس کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 15, 2017 | 19:02 شام
لاہور(مانیٹرنگ )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہاہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے ،دو یا تین دن میں رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی جائے گی اور رپورٹ ملنے پر وزیراعظم کو پہنچا دوں گا ،میڈیا کو بھی آئندہ چار دنوں میں ڈان لیکس کے حوالے سے تسلی ہو جائے گی. اس سے قبل بھی چودھری نثار کئی بار رپورٹ پیش کرنے کے دعوے کرچکے ہیں،سب سے پہلے انہوں نے دو ہفتے کا ٹائم دیا تھا