مخالفین نےٹوئٹرپر’گو نثار گو‘ مہم چلا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 16:50 شام

 
کراچی (مانیٹرنگ) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ سول اسپتال سانحہ پر سپریم کورٹ کی رپورٹ پر جوابی وار کیا تو ان کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر مہم چلا دی۔ ٹوئٹر صارفین نے چوہدری نثار پر شدید تنقید کی اور استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے گو نثار گو کا ٹرینڈ چلنا شروع ہوگیا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورتحال پر سپریم کورٹ کی رپورٹ جاری ہونے پر استعفی دینے کافیصلہ
کیا،تاہم وزیراعظم نے انھیں کام جاری رکھنے کو کہاہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رپورٹ نے ان کی کارکردگی کاپول کھول دیاچوہدری نثارکواستعفیٰ دےدیناچاہیے ۔ سینیٹرسعیدغنی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ نےاپنےمنصب سےانحراف کیا ہے،وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کےتحفظ کیلئےوزارت نہیں چھوڑیں گے۔

بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جتنی عزت ہے،فوری مستعفی ہوناچاہیے۔ بعدازاں وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹوئٹر صارفین نے بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا کبھی استعفی کا مطالبہ کیا تو کبھی گو نثار گو گا ٹرئینڈ چلایا ۔