نواز شریف کا متبادل ن لیگ کے اندر سے منظر پر آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 30, 2016 | 16:41 شام
لاہور(مانیٹرنگ)چودھری نثار علی خان کے وزیراعظم بننے کی افواہیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں۔نسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے چودھری نثار کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثار استعفیٰ دیں اگر نثار کل وزیراعظم بن جاتے ہیں تو کیا ان سے بھی یہ استعفے کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں تمام فیصلے چودھری نثار ہی کرتے ہیں اور وہ پارٹی میں سب سے سنیئر ہیں۔ظفر علی شاہ نے کہا کہ بلاول نے سات نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے،اسی سے ٹائم فریم نکالاجاسکتا ہے۔واضح رہے کہ چودھری نثار فوج اور حکومت کے مابین مصالحت کے لئے سرگرم رہتے ہیں،ن لیگ کے اندر سے وہ فوج کے لئے سب سے زیادہ قابل قبول ہوسکتے ہیں۔