کولمبیا کے صدر کا نوبل انعام جنگ متاثرین کے نام،سرکاری تحائف گھر لے جانیوالے حکمرانوں کے لئے سبق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 13:57 شام



بوگوٹا(مانیٹرنگ) کولمبیا کے صدر یوان مینوئل سینٹوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امن کے نوبل ایوارڈ سے ملنے والی رقم ملک میں جاری 52 سالہ جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے وقف کر دیں گے۔یہ ہمارے حکمرانوں کے لئے سبق ہے جو سرکاری تحائف اپنے گھر لے جاتے ہیں۔سینٹوس کو گذشتہ ماہ فارک باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے رواں سال امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔تاہم اس معاہدے کو چند دن قبل کولمبیا کی عوام نے ایک ریفرینڈم میں مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس خانہ جنگی میں اب تک تقریبا دو لاکھ 60 ہز

ار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ تقریبا 60 لاکھ افراد ملکی کے اندر ہی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔مسٹر سینٹوس نے کہا: 'گذشتہ شب میں نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم یہ 80 لاکھ سویڈش کوران (سوا نو لاکھ امریکی ڈالر) متاثرین کے لیے وقف کر دیں گے۔'انھوں نے بوجایا شہر میں جنگ سے متاثرین کے لیے ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد یہ اعلان کیا۔نوبیل انعام کمیٹی کے صدر کاچی کلمین فائیو نے جمعے کو کہا کہ 'یہ انعام کولمبیا کے صدر کی جنگ ختم
کرنے مستحکم کوششوں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔