2016 کا نوبل پرائز برائے معاشیات امریکہ اور فن لینڈ کے ماہرین نے حاصل کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 16:00 شام

لندن (ویب ڈیسک)معاشیات کا اس سال کا نوبل انعام اولیور ہارٹ اور بینگٹ ہولسٹروم کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق برطانوی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات ہارٹ اور فن لینڈ کے ماہر معاشیات ہولسٹروم کو ’کنٹریکٹ تھیوری‘ کے حوالے سے ان کے کام پر یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تھیوری کی مدد سے دیگر باتوں کے علاوہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہوں جیسے معاملات کو سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں ماہرین امریکا میں ہی رہتے ہیں۔ ادب کے شع

بے میں اس سال کے آخری نوبل انعام کا اعلان آئندہ جمعرات کے روز کیا جائے گا۔