نوکیا کا نیا موبائل فون: خصوصیات جان کر آپ اپنی جیبیں ٹٹولنے بیٹھ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 17, 2017 | 07:35 صبح
لند ن(ویب ڈیسک) سام سنگ اور ایل جی کے بعد نوکیا کی جانب سے بھی فولڈ ایبل فون بنانے کا امکان ہے۔
نوکیا کمپنی نے گزشتہ دنوں نوکیا سکس مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا اور اب وہ ایسے فون پر کام کر رہی ہے جو فولڈ ہوجاتا ہے۔ نوکیا نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا پیٹنٹ 2013 میں امریکا میں درج کرایا تھا مگر امریکا پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک USPTO)) کی جانب سے نوکیا کو فولڈ ایبل فون بنانے کی اجازت اب ملی ہے۔اس پیٹنٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ فون کسی پوکٹ مرر کی طرح بند اور کھلے گا۔نوکیا کی جانب سے نیا اسمارٹ فون مارکیٹ میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اس طرح کے ڈسپلے والے فونز کے بارے میں کمپنیوں کا خیال ہے کہ صارفین کو ای بکس پڑھنے یا ویڈیو دیکھنے کا زیادہ اچھا تجربہ ہوگا۔