نوکیا 3310 کی واپسی،فون کیسا ہوگا؟قیمت کیا ہوگی؟دھماکہ خیز تفصیلات منظرعام پر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 21, 2017 | 10:48 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)نوکیا 3310 کی واپسی،فون کیسا ہوگا؟قیمت کیا ہوگی؟دھماکہ خیز تفصیلات منظرعام پر ۔ نوکیا 3310 ایک بار پھر واپس آرہا ہے یہ فون رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جسے اب کسی نئی شکل میں پیش کیا جارہاہے۔
نوکیا3310اپنی بہترین بیٹری لائف اورمضبوطی کی وجہ سے بہت پسند کیاجاتاتھا،یو ٹیوب پر پیش کئے جانے والے کانسیپٹ ڈیزائن کے مطابق یہ فون اب ڈیڑھ انچ اسکرین، 256 کے کلرز، کیمرہ، ایف ایم ریڈیو، 8 جی بی اسٹوریج، مائیکرو یو ایس بی پورٹ، 1650 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہوگاجو کہ 235 گھنٹے یا لگ بھگ چوبیس دن کے اسٹینڈ بائی ٹائم کی ہوگی جبکہ اس فون کی متوقع قیمت پاکستانی روپے میں چھ ہزار سے سات ہزار روپے تک بتائی جارہی ہے۔