قائم مقام وزیراعظم مقرر، ن لیگ نے بڑا فیصلہ لے لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 20:23 شام

بھمبر(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ بھمبرآزادکشمیرمیں پا کستان کی طرح بڑے صنعتی زون کے قیام کا اعلا ن سی پیک کا حصہ ہے یہ صنعتی زو ن خطہ کے اندر ترقی اور معاشی انقلا ب کی بنیاد بنے گا مسلم لیگ نو ن اپنی کا رکر دگی کی بنیاد پر 2018کا قومی الیکشن جیت کر ایک با ر پھر حکومت بنا ئے گی ما یوسی اور افرا تفری پھیلا نے والے ما ضی کی طر ح ایک با ر پھر نا کا م ہو نگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ نو ن ضلعی سیکرٹر یٹ بھمبر میں وزرا ت عظمیٰ(قائم مقا م) کی

ذمہ دا ریاں سنبھا لنے کے بعدمسلم لیگی کارکنوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشر یف ،را جہ فا روق حیدر خا ن اور حلقہ کے تما م کا رکنا ن کا شکر گزا ر ہوں جنہوں نے مجھے اتنی بڑ ی کا میا بی دی جس کیو جہ سے مجھے عوام کی خد مت کا موقعہ ملا را جہ فا روق حیدر خا ن کو ہم سب کا اعتماد حا صل ہے 5ما ہ ایک ٹیم بن کر کا م کیا ہے انقلا بی اقدا ما ت اٹھا ئے ہیں جن کا فا ئد ہ نسلوں کو پہنچے گا میر ٹ اور انصا ف کا بو ل با لا کر یں گے را جہ فاروق احمد خا ن کی را ہنما ئی میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے کر دار ادا کر رہے ہیں نون لیگ نے آزاد کشمیرمیں اچھی انتظا میہ دی ہے وزیر اعظم کا بینہ اور انتظا میہ عوام کو جواب دہ ہیں آئند ہ مز ید بہتر ی آئے گی جب میرٹ پر کام ہوتے ہیں تو اللہ بھی راضی ہوتا ہے اور مخلو ق بھی۔تعمیر وترقی کے معاملہ میں وزیر اعظم پا کستان میاں نواز شر یف اور وزیر اعظم را جہ فا روق حیدر خا ن کا شکر یہ ادا کر تے ہیں پہلے آزادکشمیر سی پیک میں شامل نہیں تھا لیکن میاں نواز شر یف نے آزادکشمیر کو سی پیک میں شامل کروا یا ما نسہرہ سے مظفر آباد اور منگلا تک روڈز بنیں گی پورے پا کستا ن کے9میں سے ایک صنعتی زون بھمبر میں بن رہا ہے جس سے لو گوں کو رو زگا ر ملے گا نئے کا روبا ر شروع ہو نگے انفراسٹرکچر بہتر ہو گا جس کے لئے وفاقی وزیر منصو بہ بند ی احسن اقبال کے بھی شکر گزار ہیں سی پیک سے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی ہو گی ہم نیک نیت ہیں اور اللہ مدد کر رہا ہے تما م لو گوں کو سا تھ لیکر چل رہے ہیں پہلے ہرحلقہ میں50لا کھ رو پے ترقیا تی فنڈ ملتا تھا اب4کروڑ روپے ملے ہیں جنہیں جون تک خرچ کرنا ہے اس سے سکولوں،گلیوں اوربجلی کے معاملات درست کر یں گے ہم نے سا را نظا م ٹرا نسپر نٹ کیا ہے جس سے سارے آزاد کشمیر کے لو گ مستفید ہو نگے چو ہدری طا رق فا روق نے کہاکہ مئی کے پہلے ہفتے میں بلد یا تی الیکشن کروا ئیں گے کا رکن تیاری کر یں مسلم لیگ نے نو جوانوں کو ایڈ جسٹ کیا ہے مزید بھی ایڈ جسٹمنٹ ہو نگی لو گوں کو مایوسی کا تاثر تھا لیکن ہم پیپلز پا رٹی کی طر ح اکھاڑ پچھاڑ نہیں کر رہے ترقی تبادلے اور سارے کا م قانو ن اور ضا بطے کے مطابق ہو نگے چو نکہ 20سا ل سے لو گوں کی اس کی عادت نہیں رہی اس لئے آہستہ آہستہ یقین آئے گا بعض لو گ اند ھیر ے میں بیٹھ کر ما یوسی پھیلا تے ہیں کیو نکہ وہ کر پشن میں ملوث ہیں اور انہیں اپنے سائے سے بھی ڈرلگ رہاہے ،احتساب بلا تفر یق بلا تخصیص قانون کے مطا بق کر ینگے پا کستان میں افرا تفری مچانے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے کو ئی فر ق نہیں پڑ ے گا 2018میں بھی شیرہی دھا ڑے گا میاں نواز شر یف کا دامن صا ف ہے سراج ا لحق قابل احترام ہیں لیکن ان کے بیا نا ت عمرا ن خا ن کے بیا نا ت لگتے ہیں جو انہیں زیب نہیں دیتے جو لو گ اس نظا م کو تبا ہ کر نے کے در پے ہیں ان کے ہا تھ کچھ نہیں آئے گا وزیر اعظم آزادکشمیر بر ٹش کو نسل کی دعوت پر بر طا نیہ گئے ہیں جہاں وہ ایجو کیشن کا نفر نس میں شر کت کر ینگے اسلا می ڈو یلپمنٹ کے تعاون سے آزاد کشمیر میں بھی تعلیمی ادا روں کی حا لت بہتر بنا نے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے سکو لوں کی عما رتیں ،کمپیو ٹرز اور اساتذہ کی کمی پوری کر ینگے کارکنوں سے چھ ماہ کا وقت ما نگا تھا ہم نے پلا ننگ کر لی ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شر یف مظفر آباد آئے اورتین گھنٹوں تک تمام معا ملا ت پر تفصیلی با ت ہو ئی آزادکشمیر کے آئین میں ترا میم لیکرآرہے ہیں آنیوا لے دنوں میں آزادکشمیرکوخوشحال بنا ئینگے لو گوں کو مساوات کی بنا پر آگے بڑ ھنے کا موقعہ دینگے وزیر اعظم راجہ فا روق حیدر خا ن نے ہیلتھ پیکج کی منظوری دے دی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل بھمبر کیلئے ما نگی گئی تما م پوسٹوں کی منظوری ہو گئی ہے جس کیلئے حکومت کے شکر گزار ہیں۔قبل ازیں جب قائمقام وزیراعظم چوہدری طا رق فاروق ضلعی سیکرٹر یٹ مسلم لیگ نون بھمبر پہنچے تو سینکڑوں کا رکنوں نے انکا پرتباک استقبا ل کیا۔