ولی حامد سے بھی نہ نبھ سکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 07:12 صبح

لاہور ( مانیٹرنگ) خلع کلب کے ممبرز میں اضافہ ، چار شادیاں کرنے والی اداکارہ نور ہیں ۔ شوہر سے بے زار اداکارہ نے علیحدگی کیلئے مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ۔ ملک میں آج کل شوبز سٹارز کی علیحدگی کی خبریں عروج ہیں ۔ جاناں ملک کے بعد اب اداکارہ نور نے شوہر ولی حامد سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 3 شادیوں کی ناکامی کے بعد نور نے 2015 میں ساتھی اداکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی اوراب دو سال بعد ناجانے کیا ہوا انہوں نے خلع کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ۔