ملکہ ترنم نورجہاں کی نواسی کا دبئی میں ولیمہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 13:52 شام

لاہور: (مانیٹرنگ) ملکہ ترنم نورجہاں کی نواسی نتاشا خالد جو اپنا بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں گزشتہ دنوں دبئی میں علی لاکھانی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

نتاشا خالد اپنی شادی کے ہر فنکشن میں منفرد نظر آئیں مگر نکاح والے دن کی بات ہی الگ تھی۔

width:638px" />

نواسی نے اپنی نانی کو منفردخراج عقیدت پیش کیا اور انہوں نے نکاح والے دن اپنی نانی جیسا دکھنے کی کوشش کی، یہ بات انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔