ملکہ ترنم نور جہاں کی برسی 23 دسمبر کو منائی جائے گی -
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے سٹیج اداکاری سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی برسی کے موقع پر لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔