شمالی کوریا کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، دبنگ ملک کے خیر خواہوں کے لیے افسوسناک خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 22, 2017 | 07:20 صبح
سیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک میزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔یہ تجربہ مشرقی ساحلی شہر ونسان میں کیا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے میزائل فائر کیے گئے یا یہ کس قسم کے میزائل کا تجربہ تھا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی بھی قسم کے میزائل یا جوہری تجربات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جدید میزائلوں کے تجربات کیے ہیں اور وہ جدیدتر میزائل ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا نے سمندر میں چار میزائل داغے تھے جو 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جاپانی کی سمندری حدود میں گرے تھے۔
شمالی کوریا کے حالیہ تجربات کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجوں کی سالانہ فوجی مشقوں کا ردعمل ہوسکتا ہے جسے شمالی کوریا حملے کی تیاری کے طور پر دیکھتا ہے۔امریکی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل لانچ کیے جانے کے چند سیکنڈز بعد ہی پھٹ گیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا اور اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔دوسری جانب امریکہ کا میزائل تجربات کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس سے 'اشتعال انگیزی' بڑھے گی۔