سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کی پیداوار پھر بند کر دی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 10, 2016 | 15:55 شام
سیول (ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’’سام سنگ الیکٹرونکس‘‘ نے گلیکسی نوٹ 7 کی پیداوار منسوخ کر دی ہے۔سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری دھماکے سے پھٹنے کی شکایات کے پیش نظر گزشتہ ماہ دنیا بھر سے گلیکسی نوٹ سیون واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔جنوبی کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی پیداوار عارضی طور پر روک دی ہے تاہم سام سنگ حکام نے رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔