نئےگلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری بھی پھٹ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 13:20 شام

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ سیون کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد تبدیل کرنے والے موبائل فون میں بھی دوران پرواز آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقع اس موبائل فون میں پیش آیا ہے جنھیں سام سنگ نے گذشتہ ماہ خرابی کے باعث واپس منگوا لیا تھا اور بعد میں اسے محفوظ قرار دے کر ان کا فروخت دوبارہ شروع کر دی تھی۔ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ اس واقع کے باعث انھیں پرواز سے قبل ہی طیارے کو خالی کروانا پڑ گیا تھا۔سام سنگ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گ
یا ہے کہ ’ہم اس موبائل فون کو حاصل کرنے اور اس حادثے کی وجہ معلوم کرنے کرنے کے لیے انتظامیہ اور ساؤتھ ویسٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک بار ہم اس موبائل کا معائنہ کر لیں اس کے بعد مزید معلومات فراہم کر سکیں گے۔جس موبائل فون میں آگ لگنے کا یہ تازہ واقع پیش آیا ہے اس موبائل کے فون مالک برائن گرین نے دی ورج کے جارڈن گولسن کو بتایا کہ انھوں نے یہ فون 21 ستمبر کو خریدا تھا۔ واضح رہے کہ نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران پھٹ گئی تھیں تاہم بعد میں سام سنگ کا کہنا تھا کہ اس نے خرابی کو معلوم کر لیا ہے اور اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے۔