وزیر اعظم کو نوٹس جاری ہونے پرخواجگان کو کوئی پریشانی نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 11:49 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے تاہم یمسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوٹس جاری ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ، ہر فورم پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں ، لیکن عمران خان بھی زکوۃٰ اور چندے کے پیسے کا جواب دیں ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنے والے جواب دیں ، سپریم کورٹ آگئے ہیں تو اسلام آباد کیوں بند کر رہے ہیں ۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی ابتدائی سماعت کے بعد خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی کمر بستہ نظر آئے اور میڈ

یا سے بات کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں ، نوٹس جاری ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ، جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے اپنے روایتی انداز میں پنجابی میں کہا " عمران خان جواب دیں زکوۃ کے نام پر جمع کیا گیا پیسہ کہاں گیا۔

خواجہ سعدرفیق بھی اس موقع پر بولے اور کہا کہ بعض اپوزیشن رہنما صرف دھول اُڑا رہے ہیں عمران خان اداروں میں آگئے ہیں تو اب احترام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر قدم خطرناک ہے، وہ چاہتےہیں وزیراعظم نہ بن سکے تو سب کچھ ختم ہو جائے گا ۔