ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنیکا نوٹیفکیشن اُڑن شو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 12:06 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوگرا اور نیپرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے 19 دسمبر 16 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے پاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن محمد نواز نے حکومتی نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا تھا ۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیز 19 دسمبر کو جاری کئے گئے حکومتی نوٹیفکیشن سے پہلے کی طرح کام کریں عدالت نے فیصلے میں وفاقی حکومت یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جا نے کی ہدایت کی ہے۔