پنجاب کی نرسوں کو کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ۔۔۔ کراچی کی نرسیں بھی انوکھے مطالبہ کے ساتھ میدان میں آگئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 06:37 صبح

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں نرسوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئےتیسرے  دن بھی احتجاج کا سلسلہ برقرار ہے  جب کہ دھرنے میں شریک ایکشن کمیٹی کے 5ارکان بھوک ہڑتال بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے پر بیٹھےمظاہرین کا کہنا ہےکہ ان کی تنخواہیں اور الائونسز انتہائی کم ہیں لہذا ان کو فوری طور پر پنجاب کے برابر تنخواہیں اور الائونسز دیئے جائیں

۔نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زور دار نعرے بازی بھی کی ، مظاہرے میں شریک نرسوں سے چند حکومتی ترجمانوں اور سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات صرف سیکرٹری صحت سے ہی کریں گے ۔مظاہرے میں کراچی کے سرکاری اسپتالوں کے علاوہ حیدرآباد،لاڑکانہ سکھر اور دیگر شہروں کی نرسیں بھی موجود ہیں