نصرت جاوید اور رانا جواد کے لیے ٹوکروں میں کیا تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2022 | 11:23 صبح

مہرماہ مریم نواز اور پرویز رشید کے مابین گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی جس میں مریم نواز پرویز رشید سے کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف کے آذربائیجان سے لائے گئے تحفے نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوا دیں۔ میڈیا میں اس پربڑی لے دے ہو رہی ہے۔ سوال کیا جا رہا ہے کہ دونوں بڑے صحافیوں کو کن خدمات کی بنا پر وزیر اعظم نواز شریف کے آذر بائیجان سے لائے گئے ٹوکرے بھجوائے گئے۔ سوال یہ بھی ہو رہا ہے کہ ان ٹوکروں میں کیا تھا۔ کوئی فروٹ تھا۔ کپڑے تھے۔ زیورات تھے یا کچھ اور تھا سوال یہ بھی ہے کہ ان لوگوں تک وہ ٹوکرے پہنچے بھ
ی یا نہیں مگر سوال اپنی جگہ پر رہتا ہے کہ ان صحافیوں کی کن خدمات پر ایسے گفٹ بھجوائے گئے۔ اس کا جواب تو مریم نواز یا میاں نواز شریف کے پاس ہوگا البتہ نصرت جاوید اور رانا جواد یہ بتا سکتے ہیں کہ ٹوکریوں میں کیا تھا۔ اگر وہ ان کو مل گئے تھے۔ اسلام آباد کے صحافتی حلقوں میں صالح ظافر کی طرف سے اودھم مچانے کی خبریں بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کو کیوں نظر انداز کر دیا گیا ظافرصاحب وہ صحافی ہیں جن کو حکومت حج کرنے لے جا رہی تھی اور ان کی وجہ سے جہاز کئی گھنٹے لیٹ ہو گیا تھا۔ٹوکروں کی داستان یوٹیوب پر عمران خان نے بڑے زبردست طریقے سے سنائی ہے آپ بھی دیکھیے اس لنک پر https://youtu.be/9ASTneRY0OY