میرے چیمبر میں آؤ ۔۔۔۔ معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ، نصرت سحر کی دھمکی کام کر گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 07:49 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپنے نازیبا ریمارکس پر  صوبائی وزیر امداد پتافی نےخاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ لی،امداد پتافی نے نصرت سحرکو چادر پہنائی  اور انہیں بہن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا تھا  کہ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی کو اسمبلی میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر نہ صرف اسمبلی رکنیت سے فارغ کیا جائے بلکہ انہیں وزارت سے بھی برطرف کیا جائے۔

جسکے بعد آج امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ کر انہیں اپنی بہن بنا لیا ہے ۔