پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا ہے۔وزیراعظم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 22:00 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف نے یہ بات لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل سے گفتگو میں کہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں ترقی کررہا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے،ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔