امریکی صدر اوباما بھی چھپے رستم نکلے، وکی لیکس نے پردہ اٹھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 21, 2016 | 15:13 شام

واشنگٹن(ویب ڈیسک)  معلومات افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے پہلی بار امریکی صدر اوباما کی ای میلز جاری کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کردہ ای میلز صدر اوباما اور ہیلری کی انتخابی مہم کے سربراہ جان پوڈیسٹا کے درمیان کی گئی تھیں۔یہ ای میلز مختلف معاشی فیصلوں اور 2008 کی جی ٹوئنٹی کانفرنس کے حوالے سے ہیں۔ وکی لیکس نے امریکی صدر اوباماکا ای میل ایڈریس بھی جار ی کر دیا ہے۔ وکی لیکس اس سے پہلے بھی جان پوڈیسٹا کی ای میلز جاری کر چکی ہے۔