امریکی صدر اوباما کا جاتے جاتے مسلمانوں پر ایک اور احسان، پاکستانیوں سمیت لاکھوں افراد کو خوشخبری مل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 06:59 صبح
واشنگٹن (ویب ڈیسک) اوباما انتظامیہ نے مسلمانوں کیلئے متنازع رجسٹری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے رجسٹری پروگرام کو ملکی سیکیورٹی بہتر بنانے میں غیرموثر ثابت ہونے پر باضابطہ ختم کیا جارہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان نیما حکیم نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی انٹری ایگزٹ رجسٹریشن سسٹم کو دو ہزار گیارہ میں معطل کردیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت دہشت گردی کے شکار ممالک سے امریکا آنیوالوں کی رجسٹری کی جانا تھی تاہم یہ پروگرام بے کار ثابت ہوا اور اس سے سیکیورٹی میں بھی کوئی بہتری نہیں آرہی تھی۔ جس کے باعث ڈیپارٹمنٹ اسے باضابطہ طور پر ختم کر رہا ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جرمنی اور ترکی میں دہشتگرد حملوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے کو روکنے کے حوالے سے ان کی سوچ کو درست ثابت کردیا ہے