خبردار! زیادہ بیٹھنے سے آپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 18:39 شام

بارسلونا: دفتری کام کرنے والے لوگوں کو دن بھر 8 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت مسلسل ایک ہی جگہ بیٹھنا پڑتا ہےجس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اب سپین میں ہونے والی تحقیق میں ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ جان کر ہی آپ مسلسل بیٹھنے سے توبہ کرلیں گے۔ سپین میں ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیادہ دیر تک مسلسل بیٹھنا انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔زرا گوزا یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق دیر تک بیٹھ کر کام کرنے کی عادت باعث ہلاکت ہے اور 54ممالک میں لبنان کا نام سر فہرست ہے جہاں بیٹھنے سے ہونے والی ہلاکتیں دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق11.6 فی صد افرادموت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 60%آبادی دن کے3 گھنٹے صرف بیٹھ کر گزاردیتی ہے جس کے باعث ہرسال موت کے منہ میں چلے جانیوالے افراد میں 3.8 فی صد ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیںجن کی موت کا سبب کوئی بیماری نہیں بلکہ مسلسل بیٹھے رہنا ہوتا ہے۔اس فہرست میں لبنان کے بعدنیدر لینڈمیں9.6فیصد، ڈنمارک میں7.6فی صد، جبکہ میکسیکو میں بیٹھے رہنے کے باعث اموات کی تعداد0.6فیصد ہے۔