عائشہ ممتاز کی اینٹی کرپشن ’پیشی‘ اندر ہی اندر کیا بات ہوئی؟ ۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 13:03 شام

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ایماندار لیڈی افسر عائشہ ممتاز کی فتح، اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دے دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف نہ کو ئی ثبوت مل سکا اور نہ کوئی درخواست آئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، انکے خلاف کوئی درخواست اور ثبوت بھی نہیں ہیں۔ عائشہ ممتاز کو دفتر بلا کریقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انکے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی وہ جس محکمے میں بھی تعینات ہیں اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھیں۔

وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایماندار افسر کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ کارروائی صرف فوڈ اتھارٹی کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اور کرپشن میں ملوث دیگر عملہ کے خلاف جاری ہے۔