پولیس افسر کا گھر اجڑنے کی وجہ جنات یا کچھ اور۔۔۔ انوکھا واقعہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 12:30 شام

سکھر (مانیٹرنگ رپورٹ) شکارپور میں ڈی ایس پی کی بیٹی کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں انوکھا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو جنات نے گولی ماری ہے۔
 
ذرائعکے مطابق شکار پور میں ڈی ایس پی انور گوپانگ کی بیٹی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ڈی ایس پی انور گوپانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر میں جنات کے اثرات ہیں اور اس وجہ سے اکثر گولیاں چلتی رہتی ہیں۔

پولیس افسر نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی فرح ناز 2

3 جنوری کو اپنی بہن کے ساتھ بیٹھی گفتگو کر رہی تھی کہ اس دوران گولی چلنے سے ان کی بیٹی ہلاک ہو گئی جبکہ تازہ ترین واقعے میں ان کی دوسری بیٹی بھی ہلاک ہو گئی ہے اور یہ گولیاں کسی اور نے نہیں بلکہ جنات نے چلائی ہیں۔