امریکی فوجی نے خودکشی کرلی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 20:52 شام

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک): کویت میں تعینات ایک امریکی فوجی نے خود کو گولی مار کرخودکشی کر لی ۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے وزارت داخلہ کے حوالہ سے بتایا کہ امریکی فوجی اڈے میں تعینات امریکی فوجی نے ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی ماری اس فوجی کوشدید زخمی حالت میں کویت کے جنوبی علاقہ کے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں اس فوجی کو مردہ قرار دے دیا گیا ۔امریکی وزارت داخلہ نے اس فوجی کا نام اور دیگر شناخت جاری نہیں کی ۔